جہلم میں صنعتی نمائش کے انعقاد اورسمال اسٹیٹ انڈسٹری کو سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلہ میں اہم اجلاس

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم میں صنعتی نمائش کے انعقاد اورسمال اسٹیٹ انڈسٹری کو سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلہ میں اہم اجلاس، اجلاس جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفرحان رزاق کی زیرصدارت ہواجس میں عہدیداران وممبران نے بھرپورشرکت کی، معروف صنعت کاراورممبر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں نعیم بشیر نے جہلم سمال اسٹیٹ انڈسٹری کوسوئی گیس کی فراہمی کے حوالہ سے ایک قراردادپیش کی جسے اکثریت رائے سے منظور کیاگیا، جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سمال اسٹیٹ انڈسٹری کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے باوجود کئی سالوں سے گیس کی سپلائی نہیں دی گئی جو سراسرزیادتی ہے، دینہ اورجہلم کیلئے حال ہی میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے گرانٹ دی گئی ہے ، وفاقی حکومت فوری طورپرجہلم سمال اسٹیٹ انڈسٹری کوگیس کی سپلائی دینے کیلئے فوری اقدامات کرے، اس کے علاوہ اجلاس کے شرکاء نے صنعتی نمائش کے انعقاد کیلئے یہ بھی اپنی رائے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں شرکت کرنیوالوں میں نائب صدر ڈاکٹرظہیر،ڈاکٹرکوثرناہید، ندیم خان، کرنل(ر) شوکت اقبال، میاں ادریس، آفتاب احمد ساہی، عمران صادق، شہزاداحمد، خواجہ شفیق، اوردیگرشامل تھے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow