پاسپورٹ دفتر جہلم میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ، سادہ لوح شہری لٹنے لگے

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نو بہارخان) پاسپورٹ دفتر جہلم میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ، سادہ لوح شہری لٹنے لگے ، دور دراز کے علاقوں سے پاسپورٹ کے حصول کے لئے آئے ہوئے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، آئے روز شہریوں کی ٹاؤٹوں کے ساتھ تلخ کلامی معمول بن گئی ، شہری پاسپورٹ دفتر میں داخل ہونے سے قبل لوٹ لیا جاتا ہے ، تفصیلات کے مطابق جہلم پاسپورٹ دفتر کے باہر عرصہ دراز سے بااثر ٹاؤٹ مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ متعدد بار شہریوں کی درخواست پر ان ٹاؤٹوں کے خلاف قانونی کاروائیاں بھی کی گئیں مگر بے سود ہیں،پاسپورٹ کے حصول کے لئے دوردراز کے علاقوں سے آئے ہوئے شریف ،سادہ لوح شہریوں کو ٹاؤٹ مافیا پاسپورٹ �آ فس میں داخل ہونے سے قبل ہی اتنی الجھنوں میں ڈال دیتے ہیں کہ یہ سادہ لوح شریف شہری یا تو بھاری رشوت دے کر اپنے کام کروانے کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر پاسپورٹ دفتر میں داخل ہونے سے پہلے ہی اپنے گھروں کو واپس لوٹ جا نے میں بہتری سمجھتے ہیں۔ پاسپورٹ دفتر جہلم میں تعینات افسران و اہلکارں کی آشیرباد سے عرصہ دراز سے یہ دھندہ جاری ہے پاسپورٹ دفتر جہلم کے باہر شہریوں خصوصاً عورتوں اور بوڑھے افراد کے بیٹھنے کے لئے کوئی مناسب جگہ موجود نہیں اور نہ ہی عوام کے پینے کے لئے پانی جیسی بنیادی سہولت میسر ہے ،گھریلو اور پردہ دار عورتوں کے لئے پردے کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے ، اگر خوش قسمتی سے کوئی شخص ان ٹاؤٹوں سے بچ کر پاسپورٹ آفس کے عملہ تک رسائی حاصل کرلے تو اس کے ساتھ منکر نکیر والا کام شروع کر دیا جاتا ہے اس طرح سادہ لوح شریف شہریوں کو فٹبال بنا کر دوبارہ ٹاؤٹوں کی گود میں پھینک دیا جاتا ہے، پاسپورٹ دفتر میں تعینات افسران و اہلکاروں نے مخصوص کوڈ فکس کر رکھے ہیں اور وہ کوڈ ٹوکن پر تحریر کر دیا جاتا ہے۔اس طرح پاسپورٹ دفتر کے اندر موجود تمام کاؤنٹر پر موجود عملہ ٹوکن پر کوڈ دیکھتے ہی ایک ہی قصیدہ پڑھنا شروع کر دیتے ہیں اور ایسے اعتراضات لگا دیے جاتے ہیں جو سینکڑوں میل کی مصافت طے کے آنے والے شہریوں کی بس کی بات نہیں ہوتی اس طرح مجبوراً سائلین پاسپورٹ دفتر کے عملے اور ٹاؤٹ مافیا کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے منہ مانگی رشوت دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسپورٹ دفتر جہلم میں تعینات بد عنوان کرپٹ افسران و ملازمین کو ضلع بدر کیا جائے تا کہ شہری ان کی چیرہ دستیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow