جہلم شہر میں بھکاری شہریوں کے لئے وبال جان جب کہ بھکاری خیمے جواء خانوں میں تبدیل

جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدمظہر عباس)جہلم شہر میں بھکاری شہریوں کے لئے وبال جان جب کہ بھکاری خیمے جواء خانوں میں تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں عرصہ سے قائم بھکاری خیمہ بستیاں جن کی تعداددرجنوں میں ہے رہائش پزیر بھکاریوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں بھیک مانگنے والوں میں بچوں سمیت ہر عمر کے مرد و خواتین شامل ہیں جو طلوع آفتاب کے وقت ٹولیوں کی صورت میں شہر کا رخ کرتے ہیں اور یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بھکاری حضرات منشیات کے گھناؤنے دھندہ میں بھی ملوث ہیں جو کہ نوجوانوں کو نشہ کا عادی بناتے ہوئے ہنستے بستے گھرانوں کا سکھ چین برباد کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بھکاری خواتین جسم فروشی کے دھندہ کو فروغ دے کر معاشرہ میں پھیلی گندگی کے ناسور کو پھیلانے کا موجب بن رہی ہیں۔ جب بھی شہر کے گردونواح میں بھکاری خیمہ آبادیاں آباد ہوئی ہیں تو جرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اکثر مرد بھکاریوں نے نیو برانڈ موٹر سائیکل رکھی ہوئی ہیں جبکہ ان کی خواتین و بچے دن بھر بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ وہ خود تمام دن خیموں میں جوئے کی بازیاں لگانے میں مصرف رہتے ہیں اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ایک مرد 3 سے 4 شادیاں کرتا ہے تا کہ بچے زیادہ پیدا ہونے کی صورت میں آمدن میں بھی اضافہ ہو سکے ۔ منشیات فروشوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے محلہ اسلام پورہ جہلم کے نوجوانوں نے انسداد کرائم کونسل کے نام سے ایک تنظیم بھی بنائی تھی مگر مناسب سر پرستی نہ ہونے کی وجہ سے انسداد کرائم کونسل چند ماہ بعد ہی اپنا وجود کھو بیٹھی۔ عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر بھکاری خیمہ بستیوں کا خاتمہ کیا جائے۔

x

Check Also

تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow