جہلم شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ قائم ۔ ٹریفک پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کر لی

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نو بہارخان)جہلم شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی چنگ چی سٹینڈ قائم ۔ ٹریفک پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کر لی جہلم شہر کے تمام داخلی و خارجی سٹرکوں پر چنگ چی ڈرائیوروں کا قبضہ۔ شہریوں کی جانب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق کم عمر ان پڑھ رکشہ ڈرائیوروں نے ڈرائیورنگ قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہر کی تمام سڑکوں کے چوک چوراہوں پر رکشے کھڑے کر کے قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے چھوٹی گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کے مابین تلخ کلامی معمول بن چکی ہے۔ کم عمر ان پڑھ رکشہ ڈرائیور شہر کے چوک چوراہوں میں رکشے کھڑے کر کے سواریاں بٹھانا اپنا حق سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات طویل دورانیہ کے لئے ٹریفک جام ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے سکولوں و کالجوں میں جانے والے طلباء و طالبات کے علاوہ سرکاری و نجی اداروں میں جانے والے ملازمین کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کم عمر نا تجربہ کار رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے بعض اوقات یہاں چھوٹے موٹے حادثات کے دوران شہری ذخمی ہونے کے علاوہ زندگی بھر کے لئے معذور بھی ہو رہے ہیں اور رکشہ ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کا نقصان بھی ہوتا ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ شہر کے عین وسط میں موجود شاندار چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار نمائشی طور پر کھڑے ہوتے ہیں لیکن وہ نہ تو غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کروانے میں کو ئی دلچسپی لیتے ہیں اور نہ ہی کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہیں۔بلکہ جہلم ضلع میں تعینات ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے ڈنگ ٹپاؤ ، مال بناؤ پالیسی پر عملدرآمد شروع کر رکھا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر پچھلے کئی ماہ سے ڈی ایس پی ٹریفک کی عدم تعیناتی ہے۔ ڈی ایس پی ، انسپکٹر ٹریفک پولیس،شہر کی سڑکوں پر نکلنا اور اپنے ماتحت عملے کو چیک کرنا مناسب نہیں سمجھتے جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔حکومت پنجاب نے جہلم شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،لیکن ٹریفک پولیس میں تعینات بااثر گروہ سارا دن اور رات گئے تک ٹرک ڈرائیوروں ، ڈمپروں ، کے علاوہ ٹرالر ڈرائیوروں سے نقد رقم بٹور کر اپنی جیبیں گرم کرنے اور قانون کی دھجیاں اُڑانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔۔ شہریوں نے ایس پی ٹریفک راولپنڈی، ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ غیر قانونی سٹینڈ اور شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کریں۔

x

Check Also

تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow