قوم کے کروڑوں روپے نٹرومی ڈھن اور سردھی واٹر سپلائی سکیم پر ضائع

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )قوم کے کروڑوں روپے نٹرومی ڈھن اور سردھی واٹر سپلائی سکیم پر ضائع کر کے مضر صحت ،گندا ،بدبودار ، ناکافی اور مال مویشوں اور جنگلی جانوروں کا بچا ہو پانی دینے والا شخص عوامی جلسوں میں ہم عوام پر اور میڈیا پر بہتان تراشی بڑی دیدہ دلیری سے کر رہا ہے، حالانکہ نٹرومی ڈھن کا پانی انتہائی مضر صحت اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہ ہے ، میں ایک نہتا مسکین اور شریف شہری ایم پی اے کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ہر گاؤں میں امیرے ساتھ آکر وزٹ کر ئے اسے آٹے دال کا بھاؤ پتہ چل جائے گا کہ پانی صاف ہے یا گندا ہے پانی میٹھا ہے کہ نمکیات ملا ہے اگر وہ میرے چیلنج کو قبول نہیں کرئے گا تو میں نٹرومی ڈھن اور سردھی سکیم میں ہونے والی بڑے پیمانے پر کرپشن کو بے نقاب کروں گا اور اسے نیب اور سپریم کورٹ کے کٹہڑے میں کھڑا نہ کرو ں تو میرا بھی نام نہیں ،ایم پی اے کے حواریوں اور سہولت کاروں کو بھی ساتھ رکھوں گا ان سب کے خلاف عدالت میں بھی کیس درج کر رکھا ہے مجھے عدالتوں پر بھر پور اعتماد ہے ہمیں ضرور انصاف ملے گا میرا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ محکمہ پبلک ہیلتھ انجئیرنگ پنڈ دادنخان اور جہلم کے سفید ہاتھیوں پر ہاتھ ڈالیں اور ان سے پوچھیں کہ تم نے کس سیاسی شخصیت کے کہنے پر کروڑوں روپے کی صرف پائپ لائن بغیر نقشہ کے زمین میں دفن کر دی ہے اور اس میں پانی کیوں نہیں آر ہا ،اور جو آ رہا ہے وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کیوں نہیں ہے نٹرومی ڈھن کے میٹھے پانی میں سردھی چشمے کا کڑوا پانی ملا دیا ہے یہ سب کچھ صرف کرپشن کے لئے کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار لِلہ شریف کے معروف سیاسی و مذہبی کارکن غلام شبیر چدھڑ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow