تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ پنڈی سید پور میں بھٹہ مزدور یونین کے تحصیل و ضلعی عہدیداران کی کارنر میٹنگ

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ پنڈی سید پور میں بھٹہ مزدور یونین کے تحصیل و ضلعی عہدیداران کی کارنر میٹنگ،بانڈیڈ لیبر لبریشن فریڈم یونین پنجاب کی صدر میڈم ممتاز ظہور کی خصوصی شرکت،اس موقع پر میڈم ممتاز ظہور نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مالکان کی جانب سے مزدوروں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ناقابلِ برداشت ھے،گزشتہ دنوں ہرن پور میں حاجی سلطان کے بھٹہ پر ہمارے ایک مزدور ساتھی اور اسکی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا مزدوروں میں سے اگر کوئی بیمار پڑ جائے تو میڈیسن کے لیے پیسے بھی نہیں دیے جاتے،اگر بھٹہ مزدور کی محنت اور اس کو دی جانے والی اجرت کا سابقہ ریکارڈ سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو ہر بھٹہ مالک اپنے ایک ایک مزدور کا مقروض ھے،کیونکہ گزشتہ ادوار میں گورنمنٹ کی جانب سے بھٹہ مزدور کی جو اجرت مقرر کی گئی تھی بھٹہ مالکان کی جانب سے اس کا نصف حصہ اجرت مزدور کو دی گئی جبکہ گزشتہ سال 2017میں ایک ہزار پختہ اینٹ کا سرکاری ریٹ 1110روپے مقرر ھوا جبکہ بھٹہ مالکان کی جانب سے تاحال اس پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا اور بھٹہ مالکان اپنی ھٹ دھرمی پر قائم ہیں اور حکومتی احکامات کو پاؤں تلے روندتے ھوئے اب بھی مزدور کو 700روپے اجرت دے رھے ھیں اور اس میں سے بھی مختلف بہانوں سے کٹوتی کر لی جاتی ھے انھوں نے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ 1110روپے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کے لیے میں نے ڈی سی جہلم کو تحریری درخواست دے دی ھے اگر 15فروری تک کوئی مناسب جواب نہ ملا تو انشااللہ 16فروری بروز جمعہ ضلع بھر کے بھٹہ مزدور جہلم میں پرامن احتجاجی دھرنا دیں گے اور اس وقت تک دھرنا ختم نہیں ھو گا جب تک ھمارے جائز مطالبات پورے نہ ھو جائیں گے،تاھم میڈم ممتاز ظہور نے کہا کہ حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ھے،کسی بھی قسم کا نوٹیفکیشن جاری کر دینا کوئی بڑی بات نہیں بلکہ سب سے اھم چیز ھے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کروانا ہے،جس میں تاحال حکومت ناکام نظر آتی ھے بھٹہ مزدوروں کو ان کا حق دلوانے کے لیے مجھے جہاں تک جانا پڑا جاؤں گی اور آخر دم تک مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑوں گی۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow