موٹروے پولیس کی جانب سے عوامی آگاہی مہم کے اختتام کے بعد کالے شیشوں والی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کی چیکنگ کا آغاز

سوہاوہ(ظفرغوری) موٹروے پولیس کی جانب سے عوامی آگاہی مہم کے اختتام کے بعد کالے شیشوں والی اور غیرنمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کی چیکنگ کا آغاز کردیا گیا، اعلیٰ حکام کی جانب سے اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے سختی سے منع کردیا گیا، عوام سے موٹر وے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی گزارش، عوامی حلقوں نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی
یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کے اعلیٰ حکام انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام، ڈی آئی جی عباس احسن اور سیکٹر کمانڈر نارتھ II ایس ایس پی شہریار سکندر کی خصوصی ہدایات پر عوامی آگاہی مہم کے اختتام کے بعد کالے شیشوں والی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں بیٹ 06 کے ڈی ایس پی/سی پی او حافظ احمد نعمان کی سربراہی میں موٹروے پولیس نے گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کا آغاز کردیا ہے اور کالے شیشوں ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کسی بھی قسم کی قانونی خلاف ورزی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان کے خلاف فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام افسران وملازمان کو کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کے واضع احکامت جاری کردیئے گئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے عوام سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ موٹر وے پولیس کے افسران وملازمان کا بھرپور ساتھ دیں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔عوامی حلقوں کی جانب سے موٹر وے پولیس کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow