سوہاوہ چیمپئن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

سوہاوہ(ظفرغوری) سوہاوہ چیمپئن لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام، فاروق بٹ الیون نے قیصردستگیر الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمانان خصوصی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زاہد عزیز،صدر پی ٹی آئی تحصیل سوہاوہ چوہدری بشارت حسین وحید،سماجی شخصیت ڈاکٹر فہد جاوید مرزا، راجہ ارمغان خلیل کیانی، چوہدری ابرار حسین جنرل کونسلر ایم سی سوہاوہ،سید سیف اللہ شاہ بخاری سٹی صدر پی ٹی آئی سوہاوہ سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور بہترین کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے رنر اپ ٹیم کے کپتان راجہ قیصردستگیر کیانی کو ٹرافی اور نقد انعام جبکہ جیتنے والی ٹیم کے کپتان فاروق بٹ کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خصوصی میڈلز بھی پہنائے گئے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی ٹرافیاں اورنقد انعامات دئے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زاہد عزیز نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کے میدان آباد ہوں انکے ہسپتال ویران ہوجایاکرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانو ں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے ہروقت دستیاب ہونگا اور آپ جب بھی کسی موقع پر پکاریں گے تو میں آپکے ہمقدم وہمرکاب رہوں گا۔ انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ سوہاوہ کے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کو بہترانداز میں سرانجام دینے کے لئے باقاعدہ طور پر ایک گراؤنڈ مہیا کیا جائے جس پر وہ آزادانہ طور پر اپنی صحتمندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھ سکیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow