مدوکالس تا ساگری روڈ پر پونے تین کروڑ کی خطیر رقم خرچ کرنے پرایم پی اے مہر فیاض کوخراج تحسین

دینہ (امجدسیٹھی)مدوکالس تا ساگری روڈ پر پونے تین کروڑ کی خطیر رقم خرچ کرنے پر مہر محمد فیاض ایم پی اے، چیئرمین یونین کونسل مدوکالس سہیل ظفرکو اہلیان علاقہ نے خراج تحسین پیش کیا ،دو دیہاتوں کے ذرائع آمد و رفت کے حوالے سے روڈ کافی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار تھی اور عوام کوشہر تک سفر کرنے کے لیے دشورایوں کا سامنا تھا جسے مہر محمد فیاض ایم پی اے اور چیئرمین یونین کونسل مدوکالس سہیل ظفر نے حل کر کے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مدوکالس تا ساگری روڈ تقریبا عرصہ 30سال پہلے تعمیر کی گئی تھی اس دورانیہ میں کبھی بھی اس روڈ کی مرمت نہیں کی گئی دن بدن روڈ خستہ حالی کا شکار ہو رہی تھی عوام کے لیے ساگری گاؤں تک جانا مشکل ہوتا جا رہا تھا اہل علاقہ کا یہ درینہ مطالبہ تھا جو کہ بلدیاتی الیکشن میں کیا گیا تھا کہ اس روڈ کی تعمیر کروائی جائے جس پر ایکشن لیتے ہوئے چیئرمین سہیل ظفر نے اعلی حکام کے نوٹس میں یہ مسئلہ پیش کیا اور موجودہ سیاسی قیادت نے مدکالس تا ساگری روڈ کے لیے مبلغ 2کروڑ 84لاکھ روپے کی رقم خرچ کر کے
اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں ،اس حوالے سے یونین کونسل مد وکالس میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین یونین کونسل مدوکالس سہیل ظفر نے کی اجلاس میں وائس چیئرمین ملک صداقت ،سیکرٹری شاہد محمود کونسلر و دیگر ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں چوہدری سہیل ظفر اور اہل علاقہ کی طرف سے مشترکہ طور پر قرار داد پیش کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت خصوصا خادم اعلی میاں شہباز شریف ،اور ایم پی اے جہلم مہر محمد فیاض کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،اس موقعہ پر چوہدری سہیل ظفر کا کہنا تھا مہر محمد فیاض نے ہماری درینہ خواہش کو پورا کر کے ہمارے اور اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں ،ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم سب ان کی مزید ترقی کے لیے دعا گو ہیں ، اس کے ساتھ انہوں نے اپنی پوری ٹیم جس میں راجہ لیاقت علی،میاں محمد عتیق یوتھ کونسلر ،راجہ نوید افضل کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے موجودہ سیاسی قیادت کی توجہ اس طرف مبذول کروانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیااور اہل علاقہ کی خواہش کو پورا کیا ،اجلاس میں سڑک کی تعمیر کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور تمام تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا ،اہلیان علاقہ نے سہیل ظفر کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر علاقہ کی ترقی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی،اہل علاقہ نے مہر محمد فیاض چوہدری سہیل ظفر کی کارکردگی کو سراہا

x

Check Also

تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow