سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج نے 2018ء میں ایک بار پھر میدان مار لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج نے 2018ء میں ایک بار پھر میدان مار لیا، ایم اے انگلش اور ایم ایس سی سائیکالوجی کے شاندار نتائج، عدیلہ بشیر نے ایم اے انگلش میں 567 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ، رولنمبر 765413 مناحل کاظمی نے 874 نمبر حاصل کرکے یونیورسٹی آف گجرات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، صبا عابد نے ایم اے انگلش پارٹ I رولنمبر760628 کے تحت 292 نمبر حاصل کرکے یونیورسٹی آف گجرات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، امبرین اعجاز نے ایم ایس سی سائیکالوجی پارٹ I میں 456 نمبر حاصل کرکے یونیورسٹی آف گجرات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، ارم مجید اس سے پہلے 924 نمبر حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں ، تفصیلات کیمطابق ایم اے انگلش کے منعقدہ سالانہ امتحانات یونیورسٹی آف گجرات اور یونیورسٹی آف پنجاب کے سالانہ امتحان 2018 کے نتایج کا اعلان کر دیا گیا اور سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی ہونہار طالبات نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی نہ صرف یونیورسٹی آف گجرات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں، بلکہ ضلع جہلم کے تمام کالجز کو پیچھے چھوڑ دیا، کالج کی ہونہار طالبات نے شعبہ انگریزی اور شعبہ سائیکالوجی میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں، سٹی کالج اور یونیورسٹی آف گجرات سے ڈگریاں حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں مقامی میرج ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی ،اس موقع پر نقد انعامات اسناد، شیلڈز، اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد طالبات کے والدین سمیت شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین سمیت اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج جہلم کے پرنسپل سر مناظر حسین کا کہنا تھا کہ محنت‘ لگن، دیانتداری اور والدین کی دعائیں شامل حال ہوں تو یقیناًاللہ پاک کامیابیوں سے نوازتے ہیں سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین نے ضلع بھر میں شاندار نتائج حاصل کر کے پچھلے چند سالوں سے تعلیم کے شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے ہر سال نتائج میں بہتری کی بنیادی وجہ کالج انتظامیہ اور طالبات کی لگن کے ثمرات ہیں، سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی ہونہارطالبات نے ایم اے انگلش اور ایم ایس سی سائیکالوجی یونیورسٹی آف گجرات اور یونیورسٹی آف پنجاب سے بہترین پوزیشنیں حاصل کرکے جہلم سٹی کالج کی انتظامیہ کو ایک اور اعزاز سے نواز کر کالج ، کالج کے اساتذہ اور ضلع جہلم کی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow