کشمیری برادری کا اہم اجلاس انور پاشا مرحوم کی رہائش گاہ قصر پاشا جہلم میں عمیر پاشا کی میزبانی میں منعقد ہوا

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نو بہار خان)کشمیری برادری کا اہم اجلاس انور پاشا مرحوم کی رہائش گاہ قصر پاشا جہلم میں عمیر پاشا کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں کشمیری برادری کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی جہانگیر ڈار نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ناصر ڈار، خواجہ آصف، فرحان ڈار، ندیم خان، مدثربٹ، ظہور عالم بٹ، زیشان بٹ، محمد اسحاق اور دیگر نے اپنے خطاب میں کشمیری برادری کو دنیا کی بہترین برادری قرار دیا اور کہا کہ ھم اتفاق اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم کرکے اپنا آپ منوا سکتے ہیں برادری کے سینئر افراد نے کشمیری برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ھر قسم کی مالی و اخلاقی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی پروگرام کے اختتام پر میزبان عمیر پاشا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پرتکلف چائے سے تواضع کی

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow