حکومت پنجاب کا گرین جہلم منصوبہ مرجھانے لگا، سول لائن روڈ پر لگائے گئے

جہلم(چوہدری عابد محمود +راجہ نو بہار خان)حکومت پنجاب کا گرین جہلم منصوبہ مرجھانے لگا، سول لائن روڈ پر لگائے گئے پودے عدم توجہی کے باعث تباہی کے دہانے پر ،میونسپل کمیٹی کے عملے نے دلچسپی لینا چھوڑ دی ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان کے گرین جہلم منصوبہ کے تحت سول لائن روڈ اور اندرون شہر کی مختلف سڑکوں اور مختلف مقامات پر شجر کاری کرنے کے بعد محکمہ جنگلات کے ملازمین کو ان کی دیکھ بھال اور پانی دینے کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں لیکن محکمہ کی غفلت کے باعث نہ صرف شہر کی اہم ترین جگہوں پر پودے نہیں لگائے جاسکے بلکہ لگائے گئے پودے بھی عدم توجہی کے باعث تباہی کا شکار ہو گئے ہیں ، میونسپل کمیٹی دفتر کے باہر لگائے گئے پودے پانی نہ ملنے کے باعث سوکھ گئے ہیں جبکہ ان کے گرد حفاظتی آہنی جنگلے نہ ہونے سے جانوروں کا چارہ بن رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے گرین جہلم کا عظیم منصوبہ شروع کیا لیکن اس کی دیکھ بھال میں انتہائی غفلت برتی جارہی ہے ، گورنمنٹ سکول گراونڈ ، کچہری روڈ، اسلام پورہ روڈ ، بلال ٹاون کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں پودے لگا نے کی جگہ موجود ہے وہاں بھی پودے لگائے جائیں اور لگائے گئے تمام پودوں کے گرد حفاظتی آہنی جنگلے لگا کر باقاعدگی سے پانی دیا جائے تاکہ ڈپٹی کمشنر جہلم کا خواب گرین جہلم کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow