ناقص سیفٹی انتظامات ،غریب وال سیمنٹ میں دوران ڈیوٹی مزدور کا ہاتھ”مل ہاؤس”کی کنوئیر بیلٹ میں پھنس گیا

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )ناقص سیفٹی انتظامات ،غریب وال سیمنٹ میں دوران ڈیوٹی مزدور کا ہاتھ”مل ہاؤس”کی کنوئیر بیلٹ میں پھنس گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مزدور مکمل طور پر رولر میں پھنس کر کچلا گیا او ر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ اور مالکان کی نااہلی کی انتہاء ہو گئی کہ ایمبولینس ہی موقع پر موجود نہ تھی ،اور نہ ہی ایمبولینس کا ڈرائیور تھا ،ایک گارڈ نے ایمبولینس سٹارٹ کرنے کی کوشش کی لیکن اسکی بیٹری ہی خراب نکلی ،بعدازاں پرائیویٹ گاڑی پر نوجوان مزدور کی ڈیڈ باڈی ہسپتال پہنچائی گئی مزدوروں کا شدید احتجاج ،مزدور راہنما صدر ایمپلائز یونین غریب وال سیمنٹ فیکٹری الحاج چوہدری عبدالغفور موقع پر پہنچ گئے اور ڈیلی ویجز مزدوروں کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا اور آئندہ تمام ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر ٹھیکیداری سسٹم کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو مستقل مزدوروں کے برابر ڈیتھ گرانٹ پانچ لاکھ روپے اور کفن دفن کے مکمل اخراجات تقریباً 44ہزار روپے دلوانے کا اعلان کر دیا ،تفصیلات کے مطابق عامر ولد مشتاق احمد مرحوم ساکن ساؤوال عمر تقریباً26سال غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے مل ہاؤس میں کام کر رہا تھا کہ کنوئیر بیلٹ کے رولر میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا نوجوان کی میت گاؤں ساؤوال پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور گاؤں کی فضائیں بھی سو گوار ہو گئیں مختصر ترین عرصہ میں تین افراد ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور کئی مزدورزخمی ہو چکے ہیں اگر فیکٹری انتظامیہ یونہی غفلت کا مظاہرہ کرتی رہی تو حادثات کے خدشات بڑھتے رہے رہیں گے دریں اثناء روز نامہ اوصاف مسلسل کئی سالوں سے غریب دیہاڑی دار مزدوروں کی جنگ لڑ رہا ہے کہ حادثات کی صورت میں زخمی یا جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو مستقل ورکرز کے برابر مراعات دی جائیں جس پر سی بی اے کے صدر الحاج چوہدری عبدالغفور نے نوٹس لیتے ہوئے فیکٹری مالکان سے معاہدہ طے کر لیا ہے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow