تحصیل پنڈ دادنخان کے لاکھوں عوام اور سینکٹروں قصبات سوئی گیس کی نعمت سے محروم

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )تحصیل پنڈ دادنخان کے لاکھوں عوام اور سینکٹروں قصبات سوئی گیس کی نعمت سے محروم چلے آ رہے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت اپنے مقامی سیاسی نمائندوں سمیت خواب غفلت کے مزے لوٹ رہی ہے ،حلقہ کے ایم این اے راجہ مطلوب مہدی بھی گلیوں نالیوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے اور نہ ہی حلقہ کے ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کو سوئی گیس جیسے مسئلے کو حل کرنے کی فرصت ہے ، حالانکہ وہ لِلہ انٹر چینج سے کالا باغ تک روڈ سی پیک میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کر کے دلوانے کے دعوے دار ہیں ،جلالپو شریف نہر کے 33ارب روپے منظور کروانے اور دریائے جہلم پر چک نظام پل کی منظوری کے دعویدار بھی ہیں تو وہ مرکزی حکومت سے سوئی گیس کیوں نہیں دلوا رہے ، علاقہ بھر کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی نمائندے کوشش کر کے جلالپور شریف ،پنڈی سید پور ،پنن وال ،دھریالہ جالپ ،عثماں شریف ،غریب وال ،ڈھڈی پھپھرا ، روال ،جوتانہ ،کسلیاں ،سدھووال ،سوڈی گجر ،ڈفر ،گولپور ،کوڑہ ،چوران ،بھیلووال ،سروبہ ،ٹوبھہ ،اتھر ،علاقہ کدھی ،پیر کھارا شریف ،کنڈل ،ڈھڈی تھل ،کہانہ ،جھیٹل اور کندوال وغیرہ میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں ،اور لِلہ شریف کے چوتھائی قصبہ میں گیس موجود ہے لیکن باقی سارا قصبہ گیس کی سہولت سے محروم ہے پورے قصبہ لِلہ شریف میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ملک طارق جھاٹلہ کندوال ،ملک ریشم خان لکھیال کندوال ،ملک انوار حسین اعوان ملیار ،شیخ عبدالعزیز دھریالہ جالپ ،حاجی سرور لِلہ ،حاجی مشتاق لِلہ ،علامہ عظمت اللہ ،اللہ دتہ جلالپور شریف ،چوہدری بشیر گوندل جلالپور شریف اور مہر عبدالصبور پنن وال نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی خصوصی گرانٹ سے تحصیل پنڈ دادنخان کے تمام قصبات میں سوئی گیس فراہم
کرائیں ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow