محکمہ صحت میں کرپشن کا نیا فارمولا پانچ سو روپے اور پانی کی ایک بوتل، محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پرگھپلے

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)محکمہ صحت میں کرپشن کا نیا فارمولا پانچ سو روپے اور پانی کی ایک بوتل، محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پرگھپلے ،اعلی سطح پر انکوائری کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان محکمہ صحت میں کرپشن کا نیا فارمولا تحصیل بھر میں پانی کی انسپیکشن کے نام پر پوری تحصیل کے بی ۔ایچ یو۔ار ایچ سی کو مبینہ طور پر زبانی حکم دیا گیا ہے جہلم سی او آفس سے حکم ھے کہ ہر آر ۔ایچ سی۔اور بی ایچ یو سے پانی کی انسپیکشن کے لیے ایک بوتل اور پانچ سو روپے جمع کرائیں پانی کی انسپیکشن کس طرح ہونی ہے اور کس نے کرنی ہے اس کا طریقہ کار ابھی کسی کو بھی نہیں پتہ محکمہ صحت میں نت نئی ایجادات اور اصلاحات کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رھے ھیں جن کا کوئی حساب نہیں ھے اور تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی طور پر کچھ نظر نہیں آتا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ہسپتال کے واحد فعال شعبہ جہاں پر گائنا اور ڈلیوری کی سہولت موجود تھی وہ بھی ہیلتھ کیرکمیشن نے ناقص صفائی اور اوزاروں کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے جس سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی چاندی ھو گئی ہے عوام نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کے اکلوتے ہسپتال کو تباہی سے بچایا جائے اور ڈاکٹروں کی کمی فوری پوری کی جائے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow