دینہ کے نواحی علاقہ میں بارش کی پھسلن کے باعث مسافر بس پل سے نیچے جا گری

دینہ (امجدسیٹھی ) دینہ کے نواحی علاقہ میں بارش کی پھسلن کے باعث مسافر بس پل سے نیچے جا گری ،7خواتین سمیت 13افراد شدید زخمی ،حادثہ کے بعد چیخ وپکار مچ گئی ،مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لئے مقامی کلینک میں منتقل کیا گیا ،اطلاع کے باوجود پولیس تھانہ ڈومیلی کئی گھنٹے بعد پہنچی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح 7بجے کے قریب دینہ کے نواحی علاقہ گجر کٹاریاں سے دینہ آتے ہوئے مسافر بس نمبری AJKD-3697جب مائر پل کے مقام پر پہنچی تو بارش کی وجہ سے پھلسن کے باعث بس ڈرائیور شاھین اقبال ولد محمد اقبال سکنہ نگیال سے بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جس سے بس میں سوار 7خواتین سمیت 13مسافر شدید زخمی ہو گئے ،حادثہ کے بعد ہر طرف چیخ وپکار مچ گئی ،لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی کلینک میں طبی امداد کے لئے منتقل کیا ،پولیس بروقت اطلاع کے باوجود کئی گھنٹے بعد پہنچی ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow