دینہ کے نواحی علاقہ میں پسند کا رشتہ نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش ،خود کو فائر مارنے کے دوران گولی آر پار

دینہ (امجدسیٹھی )دینہ کے نواحی علاقہ میں پسند کا رشتہ نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش ،خود کو فائر مارنے کے دوران گولی آر پار ہونے سے پیچھے کھڑے 7سالہ بچہ کو جا لگی ،دونوں زخمیوں کو آر ایچ سی منتقل کر دیا گیا ،بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نکی کے رہائشی محمد اجمل ولد سلطان محمود نے پولیس کو درخواست دی کہ محمد زبیر علی ولد علی اکبر سکنہ نکی جو کہ کالج میں پڑھتا ہے کسی لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا اور اس نے اپنے والدین کو رشتہ کے لیے بھیجا جنہو ں نے رشتہ سے انکار کر دیا جس پرمحمد زبیر رشتہ انکاری سے دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے گھر سے پسٹل لے کر لڑکی کے گھر کے سامنے اپنے پیٹ پر پسٹل رکھ کر فائر کیا جو آر پار ہو کر اجمل کے 7سالہ بیٹے محمد سفیان کو بازو پر جا لگا ،دونوں زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی منتقل کر دیا گیا ،پولیس تھانہ دینہ نے اجمل ولد سلطان محمود کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow