دینہ شہر اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

دینہ (امجدسیٹھی )دینہ شہر اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،لوگوں کے چہرے بارش سے کھل اٹھے ،بارش نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں بیماریوں سمیت ،زمیندار بہت پریشان تھے ، بارش اللہ کی رحمت ہے جس سے ہم سال کا اناج حاصل کرتے ہیں ،اللہ کا ہم پر بہت بڑا کرم ہے کہ ہم خشک سالی سے بچ گئے ۔شہری ۔تفصیلات کے مطابق دینہ و گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے عوام کے چہرے کھل گئے ہیں ،بارش نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں بیماریوں نے ڈھیرے جما رکھے تھے ۔زمیندار حضرات بہت خوش دکھائی دیئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علااقوں کی فصلوں کا دارومدار بارشوں پر ہوتا ہے کیوں کہ ہمارا علاقہ بارانی ہے اور اگر بارشیں بروقت پر نہ ہوتی تو ہماری فصلیں تباہ ہو جاتی اس کے ساتھ ساتھ جانوروں کے پینے کا پانی تالابوں میں جمع کیا جاتا ہے اس حوالے سے بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ،بارش بروقت ہو جانے سے ہماری فصلیں اچھی ہوں گی اور ہمارے سال کے دانے حاصل ہو جائیں گے ۔ہم اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ،بارش سے پودوں جانوروں میں ایک مرتبہ پھر جان سی آ گئی ہے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow