نواز شریف کو سزا کے بعد مسلم لیگ ن سوکھے پتوں کی طرح بکھر جائے گی۔ فواد چوہدری

جہلم (شہباز بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا کے بعد مسلم لیگ ن سوکھے پتوں کی طرح بکھر جائے گی مسلم لیگ ن کی صورتحال بھی ایم کیو ایم کی طرح ہو جائے گی جس طرح ایم کیو ایم کو لیڈر نہیں مل رہا اسی طرح مسلم لیگ ن کو بھی لیڈر نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی مہم کے لیے لگائے گئے کیمپوں کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے کیا پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے صدر عامر کیانی اور جنرل سیکرٹری عطاء اللہ شادی خیل بھی انکے ہمراہ تھے ،فواد چوہدری ،عامر کیانی اور عطاء اللہ شادی خیل نے مختلف کیمپوں کے دورہ کے موقع پر ممبر شپ سازی بھی کی فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے ہماری کوشش ہے جمہوریت ڈی ریل نہ ہو،انشاء اللہ الیکشن وقت پر ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ،سپریم کورٹ کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے ،سپریم کورٹ نے ملک میں الیکشن کروانے ہیں مسلم لیگ ن سپریم کورٹ اور اداروں کو متنازعہ کرنا چاہتی ہیہم قانون کی حاکمیت کے لیے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں نواز شریف کو سزا ہو گی تو ایک پتا بھی نہیں ہلے گا،نارتھ پنجاب کے صدر عامر کیانی اور جنرل سیکرٹری عطاء اللہ شادی خیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی خواہش ہے کہ گراس روٹ لیول تک ممبر سازی کرکے عام کارکن اور خاص کر نوجوانوں کو شامل کر کے ان سے رائے لی جائے ممبر سازی کرکے تمام ممبران کو کارڈ دیا جائے گا جو الیکشن کے موقع پر کام آئے گا ممبر سازی مہم کے موقع پر پی ٹی آئی کے راہنماء امیر حمزہ کرمانی ،راجہ ظفر اقبال جنجوعہ ،رضا اشرف کیپری ، راجہ حسنین اور دیگر بھی موجود تھے

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow