جہلم،سیلون و گرم حمام ہیپاٹائٹس اور جلد ی امراض کو پھیلانے کا موجب بننے لگے

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)جہلم ضلع بھر میں متعلقہ حکام کی غفلت و لاپرواہی کے باعث سیلون و گرم حمام ہیپاٹائٹس اور جلد ی امراض کو پھیلانے کا موجب بننے لگے۔ضلع بھر میں قائم سیلون و گرم حمام انتظامیہ کی غفلت کے باعث گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل شہر گردونواح میں موجود سیلونز پر حجام کا کارروبار کرنے والے افراد ایک ہی بلیڈ سے کئی کئی افراد کی شیو و اور حجامت وغیرہ کرڈالتے ہیں اور سیلونز پر موجود تولیے اس قدر میل کچیل سے اٹے ہوتے ہیں کہ جن کو چہرے کے قریب کرنا کسی عذاب سے کم نہیں ، صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اوزاروں کی وجہ سے متعدد شہری ہیپاٹائٹس اور الرجی جیسی موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں ، محکمہ صحت کے ذمہ داران کی جانب سے موذی امراض سے محفوظ رہنے کے لئے سیلون سے شیو اور فشل وغیرہ کروانے کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کا واویلا تو بہت کیا جاتا ہے مگر انسانی زندگیوں سے بلا تفریق کھیلنے والوں کے خلاف کسی ذمہ دارکا حرکت میں نہ آنا متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشا ن ہے ، ضلع بھر میں ہیپا ٹائٹس جیسے جان لیوا امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، موذی امراض کا شکار زیادہ تر ایسے افراد ہیں جو کہ یقیناًسیلون پر استعمال ہونے والے استرے اور تولیوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ جہلم شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow