جہلم سمیت صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں 24/7مفت محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا آغاز

جہلم(چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر جہلم سمیت صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں 24/7مفت محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا آغاز ہو چکا ہے ،اس سروس کے ذریعے جہلم میں چار نئی ایمبولینس دیہی علاقوں میں ہمہ وقت کام کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے افتتاحی تقریب کے موقع پر مزید کہا کہ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ بہت سی قیمتی جانیں اسلئے ضائع ہو جاتی تھیں کہ دیہاتوں میں مناسب سہولتوں کا فقدان ہوتا تھا اور بنیادی مراکز صحت کا نا ہونا بھی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس سال بھی صحت کا تاریخی بجٹ رکھا ہے تاکہ اس سے خاص طور پر دور دراز کے لوگ مستفید ہوسکیں۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے لال حسین خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو،ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر IRMNCH ڈاکٹر امتیاز ڈاراور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب کی جانب سے ماں ایمبولینس سروس صرف حاملہ خواتین کے لئے ہے اور یہ سروس بلا معاوضہ ہوگی۔سروس کے حصول کے لئے ایمرجینسی ہیلپ لائن 1034پر مفت کال کریں اور کال موصول ہونے کے بعد مرکزی کال سینٹر فوری طور پر آپ کے علاقے میں موجود ایمبولینس کو ہدایت جا ری کریگا اور یہ ایمبولینس حاملہ خاتون کو نزدیک ترین بنیادی مرکز صحت پہنچائے گی۔ پیچیدگی کی صورت میں مریضہ کو اسی ایمبولینس کے ذریعے تحصیل یا ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا ئے گا۔ابتدائی طورپر ضلع جہلم میں 4 ایمبولیسز کا اجراء کیا جاچکا ہے تاہم وقت کے ساتھ اس میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow