نیشنل ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اورفینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون

سوہاوہ (بشیر احمد تارڑ) نیشنل ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اورفینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس کے حکم پر ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سوہاوہ حافظ نعمان نے گزشتہ روز افسران و پٹرولنگ آفیسر کو بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے متعلق بریفنگ دی جس کا باقاعدہ آغاز ترکی ٹول پلازہ پر کیا گیا ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ ii حافظ احمد نعمان نے کالے شیشے والی گاڑیوں کو روک کر شیشے اتروائے اور فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کو سخت ہدایت کی کہ وہ آئندہ حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کااستعمال کریں انہوں نے متعدد گاڑیوں کو وارننگ جبکہ درجنوں گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے آئندہ سخت سے سخت کاروائی کی وارننگ دی ڈی ایس پی موٹر وے نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی موٹر وے پولیس اور افسران کی ہدایت پر آئندہ بلیک ونڈو گاڑیوں اور فینسی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام پٹرولنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ شہر بھر اور جی ٹی روڈ پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں اور آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

x

Check Also

تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow