یونین کونسل احمد آباد کے گاؤں میرے میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )یونین کونسل احمد آباد کے گاؤں میرے میں کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا تمام ٹیموں میں دلچسپ مقابلہ جات ہوئے لیکن فائنل میچ میرے کرکٹ کلب اور اتھر کے درمیان کھیلا گیا جو کہ بڑے زبردست مقابلے کے بعد میرے کلب نے جیت لیا تقریب کے مہمان خصوصی بیورو چیف اوصاف ملک ظہیر اعوان ،الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ ،ڈی ایس پی سید اظہر حسن سبزواری ، ملک امیر مختار اعوان اورملک اسلم منڈاھڑ تھے میرے ونر ٹیم کے کپٹن کو خوبصورت ٹرافی اور دس ہزار روپے نقد انعام اور اتھر کرکٹ کلب کی رنر ٹیم کے کپٹن کو خوبصورت ٹرافی اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا گیا مرزا ارشد اقبال کو بھی خصوصی انعام دیا گیا جبکہ دیگر تمام کھلاڑیوں کو کپ اور نقد ایک ایک ہزار روپے انعامات دئیے گئے تقریب میں خواجہ بخش وڑائچ ،سید گلزار حسین شاہ ،فرمان تھہیم ،ماسٹر اسلم سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow