تحصیل پنڈ دادنخان، عوام نے اپنی مدد آپکے تحت کھیلوں کے میدان بنانے اور سجانے شروع کر دئیے

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )تحصیل پنڈ دادنخان کے عوام نے حکومتی سیاسی نمائندوں اور حکومتوں سے تنگ آ کر اپنی مدد آپکے تحت کھیلوں کے میدان بنانے اور سجانے شروع کر دئیے ،کھیلوں کے میدان اور سٹیڈیم بنانے میں حکومتی عدم دلچسپی کے بعد لوگوں نے لاکھوں روپے خرچ کر کے خود صحت مند سرگرمیوں کا اہتمام کر لیا ،تا کہ موجودہ اور آنے والی نسلیں ان میدانوں سے مستفید ہو سکیں اور نوجوان نسل کا رحجان آوارہ گردی سے ہٹ کر کھیلوں کی طرف مائل ہو سکے تحصیل پنڈ دادنخان کے عوام نے اپنی مدد آپکے تحت کام کرنے کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے جو قومیں اپنے کام خود نمٹا تی ہیں اور اپنے قدموں پر کھڑا ہونا جانتی ہیں وہ قوم بن جاتی ہے اب لگتا ہے کہ حکومتی ناانصافیوں اور تھپڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر قوم نے اب حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنے ہاتھ اور اپنے سرمائے کو استعمال میں لا کر اپنی نسلیں سنوارنے کا تہیہ کر لیا ہے اس کی نہایت اچھی اور زبردست مثال ٹوبھہ کے معروف سماجی کارکن چوہدری محمد ارشد مجھیال اور چوہدری نوید اکرم بھلہ نے دی ہے جہنوں نے اپنی لاکھوں روپے مالیت کی زمین پر مزید لاکھوں روپے خرچ کر کے بہت بڑا سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کر دیا ہے جس کا نام ٹوبھہ سپورٹس سٹیڈیم رکھا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح بیوروچیف اوصاف اسلام آباد ملک ظہیر احمد اعوان بھوچھال اور ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے کیا دونوں مہمانوں نے الگ الگ فیتے کاٹ کا ٹوبھہ سپورٹس سٹیڈیم کا افتتاح کیا اور افتتاح کے بعد دعا کی ،تقریب کا آغاز قاری محمد نوید الحسن چشتی نے تلاوت کلام سے کیا جبکہ محمد تحسین شاہین اور سلطان احمد قادری نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھیں ،ٹیچر محمد رمضان ساکن ڈھیری کلاڑاں نے ساڑھے پانچ من وزنی پتھر اٹھانے کا مظاہرہ کیا ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے اربوں روپے کے منصوبہ جات گنوائے نہر اور چک نظام پل کو اپنے کھاتے میں ڈالا اور علاقہ تھل کے سب سے بڑے پینے کے پانی کے ناقص اور مضر صحت منصوبے پر حقائق لکھنے والوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ،اس موقع پر کندوال سے آئے ہوئے بزرگ شخص زیادہ خان نے ایم پی اے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم نے میرے ساتھ ظلم کئے ہوئے ہیں جس پر چوہدری نذر گرداور نمبردار نے بزرگ شخص کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی لیکن بچ بچا ہو گیا ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow