اسلام کی بنیادی تعلیمات میں ہے کہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کریں۔ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ (امجدسیٹھی)اسلام کی بنیادی تعلیمات میں ہے کہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کریں اگر اس عمل کو اختیار کر لیا جائے تو معاشرے سے حقوق و فرائض کی جنگ ختم ہو جا ئے ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان نے ایک اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں ہر کوئی بے چین ہے کسی کو سکون کے لمحات میسر نہیں دنیاوی اسباب بھی ہوں ،دولت بھی ہو، اقتداربھی ہوپھر بھی لوگ سکون کو ترس رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ اسلام سے دوری ہے قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ سکون اور سکھ اسلام کے اندر ہے ،ایمان کی شیرینی نصیب ہو جائے تو دنیا کا لمحہ لمحہ خوبصورت لگتا ہے ،اور عبادات بوجھ نہیں لگتیں عبادات کا لطف آتا ہے عبادات کا نصیب ہونا اللہ کریم کا کرم اور احسان ہے عبادات ہمیں اس اہل کرتی ہیں کہ اللہ کا قرب حاصل ہو تا ہے ، دنیا کا حصول ہی اگر زندگی کا مقصد سمجھ لیا جائے تو یہ اپنے آپ سے بہت بڑا دھوکہ ہے ،اور یہ نفس کی کامیابی ہے ،آخرت کا یقین جزاو سزا جرم کرنے سے روک دیتا ہے دنیا کی طاقت اور اولاد یہ حشر میں کام نہیں آئیں گی حشر میں نیک اعمال ہی کام آئیں گے اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں،آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی ۔

x

Check Also

تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow