دینہ میں عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے ۔چوہدری جاوید اقبال تاجپوری

دینہ (امجدسیٹھی)دینہ میں عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے ،فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو ادویات کے علاوہ اپاہیج بیمار افراد میں ویل چیئر بھی مفت تقسیم کی جائیں گی ،لوگوں کے دکھ اور درد میں شریک ہونا ہی انسانیت ہے ان خیالات کا اظہار دینہ کے معروف سماجی ،مذہبی سیاسی رہنما چوہدری جاوید اقبال تاجپوری نے یوکے سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں 15فروری کو اپنے آبائی شہر دینہ پہنچ کر غریب و مستحق مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کروں گا اور اس موقع پر مستحق اپاہیج افراد میں مفت ویل چیئر بھی تقسیم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد مرحوم الحاج چوہدری فضل الہی تاجپوری کے ایصال ثواب کے لئے فری ایمبو لینس سروس پہلے ہی مریضوں کی سہولت کے لئے رواں دواں ہے اور میڈیکل کیمپ میں علاقائی ڈاکٹرز کے علاوہ پرفیسر ڈاکٹر اسرر احمد تاجپوری آف یوکے بھی مریضوں کا چیک اپ کریں گے میری گزارش ہے کہ دینہ کے لوگ اس فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کریں ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow