چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کی والدہ کی وفات پر بیوروآفس میں قرآن خوانی کا اہتمام

ٹوبھہ( ملک ظہیر اعوان )چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کی والدہ محترمہ” مرحومہ مغفورہ” اور ایڈیٹر محسن بلال خان کی دادی محترمہ کی پہلی سالانہ برسی کے موقع پر بیوروچیف ملک ظہیر اعوان نے اپنے دفتر میں مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور ثناء خوانی مصطفے ؐ کا اہتمام کیا ،جس میں مدرسہ محمدیہ چشتیہ ٹوبھہ کے شعبہ حفظ قرآن کے طلبا نے قرآن کریم پڑھا اور ثناء خوان حافظ محمد عمیر نے نعت شریف پیش کیں ،الحاج الحافظ قاری محمد نوید الحسن چشتی نے ختم شریف پڑھا اور دعا فرمائی ،تقریب میں خان نصر اللہ بٹ ،الفت نواز اتھر ،حوالدر
غلام حسین ،بابر ملک ،تیمور ملک ،حسان مصطفی ،محمد ریاض بھلہ ،محمد سرفراز بھلہ ،حافظ وقاص اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔

x

Check Also

تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow