ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کی گرانٹ سے ناقص تعمیرات کام کئے جانے کا انکشاف

ٹوبھہ( ملک ظہیر اعوان ) حلقہ کے ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے لوکل گورنمنٹ کی طرف سے پچیس لاکھ روپے کی گرانٹ گلیوں نالیوں کے لئے دی تھی لیکن اس میں ناقص میٹریل کا استعمال بڑے دھڑلے کے ساتھ کیا گیا مکمل طو ر پر دو نمبر اینٹیں استعمال کی گئیں جس پر ہم نے ٹھیکیدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست دے رکھی ہے ۔چئیرمین ضلع کونسل جہلم راجہ قاسم علی بھی ہمارے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں اگر ان تمام سیاسی حکومتی نمائندوں نے ہمارے ساتھ یہی ناروا سلوک روا رکھا تو آئندہ دیوان پور والوں سے کسی قسم کی خیر کی توقع اور امید نہ رکھیں ان خیالات کا اظہار راجہ جعفر خان آف دیوان پور نے دی جہلم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر درجنوں ایم پی اے اور ایم این اے مسلم لیگ (ن) کی مدد کو پہنچ گئے تھے لیکن اب وقت ہے کہ کچھ سمجھ جائیں اور سوچ لیں کہ آئندہ عام انتخابات کے موقع پر آپکو اپنے زور بازو پر الیکشن لرنا ہو گا اب مددکے لئے کوئی نہیں آئے گا ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی

دینہ (امجدسیٹھی) دینہ جی ٹی روڈ پر شارٹ سرکٹ کے باعث پیڑول پمپ کے سٹور ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow