تھانہ للِہ کے علاقے سے نوٹ بنانے والی مشین فروخت کرنے والا نوسرباز گرفتار

جہلم(عامر کیانی) تھانہ للِہ کے علاقے سے نوٹ بنانے والی مشین فروخت کرنے والا نوسرباز گرفتار۔ملزم نے جعلی نوٹ بنانے والی مشین سادہ لوح عورت کو فروخت کی تھی،، ملزم نے سادہ لوح عورت سے 6 تولے سونا اور ایک لاکھ روپے کے عوض مشین فروخت کی تھی،پولیس۔ملزم آج عورت سے نوٹ بنانے والے پیپرکے پیسے لینے آیا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،عورت نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی اطلاح پولیس کو کر دی تھی اور پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ کے علاقے میں پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا جو نوٹ بنانے والی مشینیں فروخت کرتا ہے للِہ کی رہائشی سادہ لوح خاتون کو ایک ماہ قبل بے وقوف بنا کر نوٹ بنانے والی جعلی مشین 6 تولا سونا اور ایک لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دی تھی ،جسکی اطلاح خاتون نے متعلقہ پولیس سٹیشن کو کر دی آج ملزم فتح خان خاتون سے نوٹ بنانے والے پیپر فروخت کرنے خاتون کے پاس آیا تو پولیس نے نوسرباز فتح خان کو گرفتار کر لیا تھانہ للِہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow