جہلم عطائیوں کی شامت 45 جعلی علاج گاہیں سیل

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم عطائیوں کی شامت 45 جعلی علاج گاہیں سیل ، متعدد عطائی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی چیکنگ ٹیم کی اطلاع پاکر اپنے اڈوں کو بند کرکے رفو چکر ہو گئے ، محکمہ صحت کے ذمہ داران نے عطائیوں کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں، ضلع بھر میں موجود عطائیوں میں تھرتھلی مچ گئی ، جہلم ضلع بھر میں عطائیوں کے خلا ف کارر وائی میں ضلع کے مختلف علاقوں اور تحصیلوں میں 45عطائیوں کے اڈے سیل کر کے ان کے خلاف مزید کارروائیاں متوقع ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے گزشتہ 2روز میں جعلی عطائیوں کے 45اڈوں کو بند کیا ان میں 22 ایلوپیتھی عطائی ،12 جعلی دندان ساز،5 ہڈی جوڑ،4 جعلی حکیم اور2ہومیو پیتھک کلینک شامل ہیں۔جن عطائی ڈاکٹروں کے اڈوں کو بندکیا گیا ان میں وحید میڈیکل ہال،نا صر میڈیکوز،مظہر کلینک،وحید میڈیکل سٹور،جمیل ویلفیئر ڈسپنسری،بسمہ اللہ کلینک،شہزاد میڈیکل سنٹر،رشید میڈیکل ہال،زما ن کلینک،الشفا ء کلینک،بشیر کلینک،الخد مت فری ڈسپنسری،افغان کلینک،بشا رت کلینک،وقا ص میڈیکل سٹور،با بر میڈیکل سٹور،عا صم میڈیکل سٹوراینڈ کلینک،المدینہ میڈیکل سٹور اینڈ کلینک،ہو پ کلینک،الواجد میڈیکل سینٹر،موسٰی رضا کلینک اینڈ میڈیکل سٹوراورحسن میڈیکل سٹورشامل ہیں۔جعلی دندان سازوں میں زیب ڈینٹل،اشتیا ق ڈینٹل کلینک،نیازمحمد ڈینٹل کیئر سنٹر،ثا قب ڈینٹل کلینک،اسد ڈینٹل کلینک،حسین ڈینٹل کلینک،وقار ڈینٹل کلینک ،عثما ن ڈینٹل کلینک،محمد اشرف ڈینٹل کلینک،عا صم ڈینٹل کلینک،کے ڈی دندا ن سا زاوراقبا ل ڈینٹل کلینک شامل ہیں۔دا نیا ل ہو میو پیتھک کلینک ،حانی ہو میو کلینک،مطب حکیم خوا جہ،مطب السعو دیہ،کشمیری حکیم احمد دین اورعرب دواخانہ کو سربمہر کرنے کے ساتھ ساتھ با با جہاناں ہڈی جو ڑتوڑ ڈھوک جمعہ کے 3 اڈے،نیازمحمدہڈی جوڑ اور بابا جی ہڈی جوڑکو بھی سیل کر دیا گیاہے۔قابل زکر بات یہ ہے کہ خفیہ اداروں میں ضلع بھر میں موجود عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس کی رپورٹیں مرتب کرنا شروع کر دی گئیں ہیں اگلے چند روز میں دوبارہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں موجود عطائی ڈاکٹروں کے خاتمے کے لئے صبح ،دوپہر ،شام چھاپے مارکر عطائیت کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گی، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے نو منتخب عہدیداران نے حالیہ الیکشن میں ڈاکٹروں کے ساتھ معاہدہ کیا اور اپنے منشور میں شامل کیا کہ منتخب عہدیداران ضلع بھر میں جعلی ڈاکٹروں اور عطائیوں کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔جس پر پی ایم اے ضلع جہلم کی قیادت نے عملدرآمد شروع کروا دیا ہے ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow