ضلع جہلم میں نرسنگ سٹوڈنٹس کا احتجاج

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ضلع جہلم میں نرسنگ سٹوڈنٹس کا احتجاج ،انہوں نے سی ای او ہیلتھ کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بند رکھا ،جبکہ اس کے بعد انہوں نے جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بھی احتجاج کے طور پر ٹریفک معطل کر دی جبکہ دونوں اطراف مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک ہو گئی جس سے گاڑیوں اور اس کی سواریوں کو پریشانی کا سامنا ،ڈپٹی کمشنر سی ای او ڈی ایچ اے دونوں اپنے دفاتر میں بیٹھ کر بات کرنے کی بجائے رپورٹ لیتے رہے۔ اس موقع پر نرسنگ سٹوڈنٹس نے کہا کہ ہم سینکڑوں طالبات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے تمام وارڈز میں اپنی پڑھائی کے علاوہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیں بیس ہزار روپیہ مہینہ جو سکالر شپ منظور کیا گیا تھا وہ سات ماہ سے ہمیں نہیں ملا کیونکہ تمام اخراجات ہم اپنی جیب سے کرتی ہیں اور اس کے سبب مریضوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر جہلم اور سی ای او ڈی ایچ اے ڈاکٹر وسیم اقبال سے متعدد بار ہم نے اپنی یاداشت پیش کی جس پر انہوں نے کوئی مثبت جواب نہ دیا ۔بلکہ ان کا ناروا رویہ اور سلوک قابل احتجاج ہے جس کی وجہ سے ہمیں اپنا حق لینے کیلئے سڑکوں پر آکر احتجاج کرنا پڑا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow