دینہ کے نواحی علاقہ میں ڈاکو راج ،17مسلح ڈاکوؤں کا 4گھروں پر دھاوا

دینہ ( رضوان سیٹھی +عرفان محبوب ) دینہ کے نواحی علاقہ میں ڈاکو راج ،17مسلح ڈاکوؤں کا 4گھروں پر دھاوا ، برطانوی پلٹ شخص سمیت اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھو ں کی نقدی ،لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ،450برطانوی پونڈ ،800یورو ،لائسنسی اسلحہ سمیت دیگر قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کے بعد بڑی دلیری کے ساتھ چاروں گھروں کے اہل خانہ اور راہگیروں کو دور لے جا کر ایک حویلی کے کمرے میں بند کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ تھا ، 15پر بروقت کال کی گئی پر کسی نے فون نہ اُٹھایا،پولیس واردات کے کئی گھنٹوں بعد پہنچی،علاقہ میں شدید خوف وہراس ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پونے 9بجے کے قریب دینہ کے نواحی علاقہ تھانہ منگلا کی حدود موٹہ شرقی میں ڈاکوؤں کا راج ،17کے قریب مسلح ڈاکو گاؤں میں داخل ہو گئے اور بڑی دلیری کے ساتھ 4گھروں پر دھاوا بول دیا ،ڈاکو محمد ظہو ر ولد منظور حسین کے گھر داخل ہوئے اور برطانوی پلٹ شخص محبوب حسین سمیت دیگر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر میں پڑے ساڑھے 4لاکھ نقدی ،لاکھوں روپے مالیت کے 15تولے زیورات ،400برطانوی پونڈ ،800یورو لوٹ لیئے ،اسی طرح ڈاکو چوہدری زاہد ولد محمد یوسف کے گھر داخل ہوئے اور گھر کے صحن میں بیٹھے 13افراد اور اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا اور لوٹ مار شروع کر دی جس سے ڈاکوؤں نے گھر میں پڑی20ہزار نقدی ،ایک عدد انگوٹھی ،ایک عدد پسٹل 30بور ،ایک رائفل ایم ایم لائسنسی لوٹ لی اس کے بعد ڈاکوؤں نے راہگیر ذاکر حسین ولد عبدالعزیز کو یرغمال بنا کر اسے اس کے گھر لے گئے جہاں انھوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا نے کے بعد لوٹ مار شروع کر دی اور گھر میں پڑی 50ہزار کی نقدی ،3جوڑی سونے کی بالیاں لوٹ لیں اور بعد زاکر حسین کو کہا کہ سامنے گھر سے اپنے ہمسائے کو بھلاؤ ہمیں پیسے کی سخت ضرورت ہے مگر وہ بچ گیا اس کے بعد ڈاکو غلام عباس ولد باغ علی کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر ان سے 13ہزار نقدی سونے کی بالیاں لوٹ لیں ،بتایا جاتا ہے کہ ڈاکو ؤں کے پاس جدید قسم کا اسلحہ تھا ،ڈاکو تمام گھروں میں لوٹ مار کرتے رہے اور ساتھ ساتھ تمام گھروں کے اہل خانہ کو دور لے جا کر متاثرہ شخص غلام عباس کے گھر کے کمرے میں بند کرتے رہے ،لوٹ مار کے دوران مذمت کرنے والوں کو ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ،ڈاکو پوری کاروائی کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس واردات کے کئی گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی ،علاقہ میں شدید خوف وہراس ۔

x

Check Also

تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ڈکیتیاں روزانہ کا معمول بن گئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآزاد)تھانہ صدر چوکی کالا گجراں کے علاقہ سے موٹر سائیکلوں کی چوری، ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow