پنجاب حکومت نے دوران سروس وفات پاجا نیوالے ملازمین کے ورثا ء کے مالی پیکج میں اضافہ کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)پنجاب حکومت نے دوران سروس وفات پاجا نیوالے ملازمین کے ورثا ء کے مالی پیکج میں اضافہ کر دیا، بناولٹ فنڈ سے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا، سکیل 1 سے 4 تک کے ملازمین کے ورثاء کو 16 لاکھ ، سکیل 5 تا10 والوں کو 19 لاکھ ، سکیل 11 تا 15 والوں کو 22 لاکھ ، گریڈ 16 تا 17 والوں کو 25 لاکھ ، گریڈ 18 تا 19 کو 34 لاکھ روپے اور گریڈ 20 اور اس سے اوپر والے ملازمین کے ورثا کو 40 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی ، محکمہ خزانہ نے ا س حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، دوران سروس وفات پا جانیوالے ملازمین کے ورثاء کو پوری تنخواہ اس کی ریٹائرمنٹ کی عمرتک ملتی رہے گی ، اور ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد سرکاری طور پر پنشن ملنا شروع ہو جائے گی ، جو کہ ریٹائرمنٹ کی عمر تک ان کے پاس رہے گی ، مزید برآں 3بچوں کو تعلیمی وظیفہ ، ایک بچے کو سکیل 1 تا11 کی ملازمت ، شادی فنڈ اور صحت کی مفت سہولیات بھی فر اہم کی جائیں گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 1 تا 10 کی بیوگان کو 1300 روپے کی بجائے 1950 روپے ، گریڈ 11 تا15 کی بیوگان کو 1700 روپے کی بجائے 2550 روپے ، گریڈ 16 تا17 کی بیوگان کو 3500 روپے کی بجائے 5250 روپے ، گریڈ 18 تا 19 کی بیوگان کو6000 روپے کے بجائے 9000 روپے اور گریڈ 20 اور اس سے اوپر والے ملازمین کی بیوگان کو ماہانہ گرانٹ کی مد میں 8000 روپے کی بجائے 12000 روپے ماہانہ دےئے جائیں گے ، جبکہ نان گزٹیڈ سرکاری ملازمین کو فوتگی کی صورت میں ملنے والی کفن دفن کی گرانٹ 6000 روپے سے بڑھا کر 12000 روپے اور گزٹیڈ ملازمین کی گرانٹ 10000 روپے سے بڑھا کر20000 روپے کر دی گئی ہے ، آئندہ سے سرکاری ملازم میاں بیوی دونوں کو بچوں کا تعلیمی وظیفہ بھی ملا کرے گا جو تعلیمی سیشن 2016-17 سے لاگوہوگا، اس سے قبل بناولنٹ فنڈ کی کٹوتی دونوں کی ہوتی تھی مگر تعلیمی وظیفہ میاں بیوی میں سے ایک کو دیا جاتا تھا۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow