الحاج چوہدری عبدالغفور کا الیکشن ٹربیونل راولپنڈی ڈویژن سے کیس جیت جانا خوش آئندہ ہے۔ برگیڈئیر (ر) چوہدری مشتاق احمد لِلہ

ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان )صدر ایمپلائز یونین غریب وال سیمنٹ فیکٹری الحاج چوہدری عبدالغفور کا الیکشن ٹربیونل راولپنڈی ڈویژن سے کیس جیت جانا خوش آئندہ ہے ،بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیاسی مداخلت کے باعث انتظامی غلطیوں کو دھاندلی کا رنگ دیکر جیتے ہوئے امید وار کو ہرانا انتہائی بدیانتی تھی ،آج اس بدیانتی کا نتیجہ کھل کر سامنے آ گیا ہے ہم اس اعلی عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور الحاج چوہدری عبدالغفور کو یونین کونسل ساؤوال کا چئیرمین بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سماجی ،رفاعی و عسکری شخصیت برگیڈئیر (ر) چوہدری مشتاق احمد لِلہ نے کیا انھوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد وہ یونین کونسل ساؤوال کے چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں نوٹیفیکشن کا اس مسئلے سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ جب بلدیاتی الیکشن ہوئے تھے تو اس وقت چئیرمینوں کے نوٹیفیکشن ایک سال بعد ہوئے تھے لیکن چئیرمینوں کو مبارک بادیں اسی وقت ملنا شروع ہو گئی تھیں کہ آپ چئیرمین بن گئے ہیں اس لئے عدالتی فیصلے کے بعد الحاج چوہدری عبدالغفور یونین کونسل ساؤوال کے چئیرمین بن چکے ہیں ہماری دعا ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے ووٹروں اور اپنی عوام کے معیار پر پورا اتر سکیں ۔

x

Check Also

جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow