دینہ میں بھی 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی،پولیس کی بروقت کاروائی ملزم گرفتار

دینہ (امجدسیٹھی+ جرارمئیر) دینہ میں بھی 8سالہ بچی درندگی کا شکار،درندہ صفت انسان بچی کو ورغلاء کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس کی بروقت کاروائی پر ملزم کو 2گھنٹے بعد گرفتار کر لیا گیا ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد سلیم نے پولیس چوکی سٹی دینہ کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میری 8سالہ بیٹی ’’ث س ‘‘جو کہ گھر پر واپنی والد ہ کے ساتھ تھی جسے گھر سے ورغلاء کر محمد اسحاق ولد نذیر احمد سکنہ اقبال ٹاؤن دینہ ہڈالی کے قریب ایک ویرانی جگہ پر لے گیا اور وہاں اس نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی جب میری بیٹی گھر پہنچی تو اس کے مجھے اس گھناؤنے واقعے کے بارے میں بتایامیرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہمیں انصاف دلایا جائے اور اس درنددہ صفت شخص کے خلاف کاروائی کی جائے ،ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کر محمد اسحاق کو 2گھنٹے بعد گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا ۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow