حوالدار راسب خان کو اپنے آبائی گاؤں اتھر تحصیل پنڈ دادنخان کے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

پنڈ دادنخان +ٹوبھہ ( ملک ظہیر اعوان)شہید کی جو موت ہے ۔۔۔وہ قوم کی حیات ہے ،کشمیر باڈر کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے حوالدار راسب خان کو اپنے آبائی گاؤں اتھر تحصیل پنڈ دادنخان کے قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ،شہید کی نماز جنازہ میں اعلی عسکری و سول نمائندوں کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،اس موقع پر پاک آرمی کے جوانوں نے شہید کے تابوت کو سلامی دی اور قبر پر پھول چڑھائے ،برگیڈئیروقار احمد جہلم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی شہید راسب خا ن نے سوگواران میں بیوہ ،تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے شہید کی نماز جنازہ پیر سید حسن امیر گیلانی آف بھیرہ شریف نے پڑھائی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر مطلوب حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمارے گاؤں اتھر کے یہ پانچویں شہید ہیں جبکہ ہمارے گاؤں کے شہداء کی تعداد درجنوں میں ہے ،لیکن ہمارے شہداء کے بیٹوں ،بیٹیوں ،بیواؤں اور والدین اور دیگر فوجی پنشنرز کے علاج معالجہ کے لئے یہاں فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کا قیام نہایت ضروری ہے جس کے لئے ہم نے 32کنال اراضی کا انتقال بھی ہسپتال کے نام کرا رکھا ہے ہمارا اس موقع پر مطالبہ ہے کہ گاؤں اتھر میں فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال قائم کیا جائے تا کہ پوری تحصیل پنڈ دادنخان کے لاکھوں عوام کو علاج معالجہ کی سہولت میسر آ سکے ۔

 

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow