جہلم شہر و گردونواح کے قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کاناقص انتظام

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیر احمد راجہ)جہلم شہر و گردونواح کے قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کاناقص انتظام، دکانوں پر بغیر جالیاں لگائے گوشت کی سرعام فروخت جاری ،ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا، انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں قصابوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں پر صفائی کا ناقص انتظام ہونے کیوجہ سے سارا دن گوشت پر مکھیاں مچھر و دیگر حشرات بیٹھتے اور غلاظت پھیلاتے رہتے ہیں ، بلکہ رات کے وقت پھٹوں پر جالیاں نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتے انہیں پھٹوں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیتے ہیں ، ساری ساری رات ان پھٹوں پر لگے خون کو چاٹتے رہتے ہیں، جو کہ طرح طرح کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ، جہلم شہر کے مضافاتی علاقوں میں سلاٹر ہاؤس نہ ہونے کیوجہ سے لاغر و بیمار اور نیم مردہ جانوروں کو دھڑلے سے ذبح کرکے فروخت کیا جا رہاہے اورپیسوں کی چمک کے کمال سے وٹنری ڈاکٹر اپنی مرضی سے سب اچھا ہے کا راگ آلاپتے دکھائی دیتے ہیں ، جہلم شہر کی سماجی ،رفاعی ، فلاحی ، عوامی تنظیموں کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیاہے کہ قصابوں اور مرغی فروشوں کو جالیاں لگانے اور نالوں پر قائم ہونے والی دکانوں پر لٹکائے جانے والے گوشت پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق صحت مند جانوروں کا گوشت خرید کر استعمال کر سکیں ۔

x

Check Also

جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow