جہلم سمیت ضلع بھرمیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کی لوٹ مار کا بازار گرم

جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدمظہر عباس)جہلم سمیت ضلع بھرمیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کی لوٹ مار کا بازار گرم ، اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان انتہائی کم اجرت پرنجی تعلیمی اداروں میں نوکریاں کرنے پر مجبور، لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری، متاثرہ اساتذہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، حکومت پنجاب کی جانب سے پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے دعوے کہیں بھی حقیقت کے روپ میں نظر نہیں آتے ، حالات کے ستائے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہو کر انتہائی کم اجرت پر پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نوکریاں کر نے پر مجبور ہیں ، جبکہ دوسری جانب مذکورہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان روشن مستقبل کے سہانے سپنے دکھا کر طلبہ سے ماہانہ کی بنیاد پر بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں ، اگر جائزہ لیا جائے تو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے طلبہ کے ورثاء کی جیبوں پر ڈاکے ڈالتے ہوئے کچھ ہی سالوں میں اپنی عمارتیں تعمیر کرلیں مگر دولت اور لالچ کے حوس میں مبتلا مالکان پڑھے لکھے نوجوانوں کو انتہائی کم اجرت دے کر کھلم کھلا لیبر ایکٹ کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں ، کوئی شبہ نہیں کہ تعلیمی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔نوجوانوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ لیبر لاء کے مطابق نجی اداروں میں خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ اکرام و دیگر شعبوں میں محنت مزدوری کرنے والے محنت کشوں کو تنخواہیں ادا کرنا اور ای او بی آئی میں ملازمین کو رجسٹرڈ کروانے کا پابند بنایاجائے تاکہ محنت کش اور انکے بچے حکومت پاکستان کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

x

Check Also

جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow