میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کی عدم توجہی کی وجہ سے جہلم شہر کے اندرنی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا قدیر بیگ)میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کی عدم توجہی کی وجہ سے جہلم شہر کے اندرنی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل۔ جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے شروع ہو گئے ، تعفن اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا۔ شہریوں نے اندرون شہر کے گلی محلوں اور چوک چوراہوں میں فلتھ ڈپو بنوانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کے گنجان آباد علاقوں جن میں محلہ کریم پورہ، قیصر آباد، مخدوم آباد، رشیدہ آباد، اسلام پورہ، کشمیر کالونی ، کالا گجراں، بلال ٹاؤن، شمالی محلہ، ریور روڈ سمیت جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں فلتھ ڈپو قائم کئے جائیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ فلتھ ڈپو نہ ہونے کے باعث مختلف گلیوں اور محلوں کا کوڑا کرکٹ چوک چوراہوں اور خالی پلاٹوں میں سینٹری ورکر پھینک کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ اندرون شہر کے گلی محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا تواتر سے نہ ہونا ہے۔ جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ چکے ہیں ان گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والے تعفن نے مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے ،گندگی کے ڈھیروں پر پلنے والے مچھر اور دیگر حشرات الارض مہلک امراض پھیلانے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹیشن کے چیف سینٹری انسپکٹر ، سینٹری سپروائزروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے شہر کے اندرونی علاقوں میں الگ الگ محلوں میں فلتھ ڈپو بنوانے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سینٹری ورکرز کو روزانہ کی بنیاد پر ان فلتھ ڈپو سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہر ی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow