آئیسکو سرکل جہلم کے افسران کی عدم دلچسپی ، شہر کے گلی ، محلوں میں تاروں کے جال لٹکنے لگے

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)آئیسکو سرکل جہلم کے افسران کی عدم دلچسپی ، شہر کے گلی ، محلوں میں تاروں کے جال لٹکنے لگے ، شہریوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلانے لگے۔شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جہلم اندرون شہرو ملحقہ آبادیوں کے گلی ، محلوں خصوصاً تجارتی مراکز شہر کے عین وسط میں بجلی کی بوسیدہ اور ننگی تاریں عرصہ دراز سے لٹکتی دکھائی دے رہی ہیں جسکی وجہ سے خوف کا شکار تاجر و شہری موت کے سائے تلے کارروبار اور خریدوفروخت کرنے پر مجبور ہیں تاہم جان و مال کاتحفظ نہ ہونے کیوجہ سے تاجر و شہری پریشان ہیں ، بازار میں تجاوزات کیوجہ سے امدادی ٹیموں کا جائے حادثہ پر پہنچنا بھی انتہائی نا ممکن ہو چکا ہے جسکی وجہ سے تاجر و شہری زہنی ازیت کا شکار ہیں جبکہ آئیسکو سرکل جہلم کے حکام کے مطابق بازاروں میں بوسیدہ تاروں کی تبدیلی کے لئے حکومت کامالی تعاون درکار ہے بوسیدہ تاروں کی تبدیلی اور تجاوزات کا خاتمہ ہی نقصان سے بچنے کا واحد حل ہے۔ان گنجان آباد بازاروں میں بوسیدہ ننگی لٹکتی بے ہنگم تاروں سے کسی بھی وقت کوئی سنگین حادثہ رونما ہوسکتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکام اس طرف توجہ دیں تاکہ حادثات سے قبل روک تھام ہو سکے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow