جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے عسکری مجاہد کا جذبہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +قیصر امجد مغل)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے عسکری مجاہد کا جذبہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا، حوالدارراسب خان (شہید )کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیاگیا، راسب خان بلوچ گزشتہ رات نکیال سیکٹر میں سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے ، نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی افسران سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ اتھر کے رہائشی حوالدار راسب خان بلوچ گزشتہ رات وطن کی حفاظت کرتے ھوئے نکیال سیکٹر میں جام شہادت نوش کر گئے ، ان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقہ اتھر میں پہنچا تو علاقہ کی سیاسی ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ،مذہبی ، صحافی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حوالدار راسب خان بلوچ کا آخری دیدار کیا اور نماز جنازہ میں شرکت کی ۔حوالدار راسب خان بلوچ جہلم پنجاب پی ڈبلیو ڈی کے مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ کے چچا زاد بھائی تھے۔

x

Check Also

جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow