ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر مظہر حسین ولد چوہدری محمد رمضان سکنہ طور کی درخواست پرمقدمہ درج

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزا کفیل بیگ)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر مظہر حسین ولد چوہدری محمد رمضان سکنہ طور کی درخواست پرمقدمہ درج،مقدمہ نمبر296مورخہ03.11.17بجرم406/506ت پ تھانہ سٹی جہلم، تفصیلات کے مطابق چوہدری مظہر حسین ولد چوہدری محمد رمضان سکنہ طور تحصیل و ضلع جہلم نے درخواست دی ہے کہ میں بیرون ملک انگلینڈ ہوتاہوں 2016میں پاکستان آیا تو کاروبار کرنے کیلئے جہلم شہر میں پراپرٹی خرید نے کیلئے مسمی وحید اکرم میر ولد محمد اکرم میر سکنہ شمالی محلہ جہلم سے کہا جس نے مسمیان محمد یوسف ولد مقبول سکنہ ڈھوک عبداللہ جہلم ،مرزا محمد حقیق ولد مرزا منظور الٰہی سکنہ شمالی محلہ جہلم سے ملاقات کروائی ۔تینوں نے کہا کہ ہمارے دوست وسیم اختر ولد فیروز خان سکنہ ملک لاج مدنی محلہ جہلم کا پلازہ واقع مشین محلہ نمبر 3جہلم ہے سے پلازہ خرید لیتے ہیں ۔ان سے میرا پلازے کا سودا 2کڑورروپے میں طے ہوگیا جس انہوں نے کہا کہ بیانہ کے طور پر رقم کا چوتھائی حصہ اداکردیں ۔ مورخہ30.06.17تک رقم ان کے پاس امانت ہے یہ پلازہ کی رجسٹری کروادیں گئے۔میرا ایک پلاٹ جس کی مالیت4000000/-روپے تھی اور نقد 10/-لاکھ روپے ان کو دیے۔جب 2017میں پاکستان واپس آیا اور ان سے مقررہ تاریخ پر پلازہ کا مطالبہ کیا تو جملہ ملزمان ٹال مٹول سے کام لینے لگے۔2روز قبل چار کس مذکوران نے دھمکیان دینی شروع کردیں کہ اگر دوبارہ رقم یا پلازہ کا تذکرہ کیا تو جان سے ماردیے گئے ۔جملہ ملزمان نے مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے کر اور میری امانتاََ دی ہوئی رقم کو بدنیتی سے خورد برد کرکے میرے ساتھ زیادتی کی ہے ۔قانونی کاروائی کی جائے۔جس پر مقدمہ عنوان بالا درج رجسٹر کیا گیاتفتیش ہنوز جاری ہے۔

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow