دینہ میں خواجہ سراؤں کا مین چوک میں پر امن احتجاج ، ندیم خواجہ سرا ء کے خلاف نعرے بازی اور سینہ کوبی

دینہ (امجدسیٹھی)دینہ میں خواجہ سراؤں کا مین چوک میں پر امن احتجاج ، ندیم خواجہ سرا ء کے خلاف نعرے بازی اور سینہ کوبی ،اس کے خلاف کاروائی اور ساؤنڈ سسٹم پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مین چوک دینہ میں شی میل کے صدر نگائیں کیانی کی قیادت میں پر امن احتجاج کیا گیا اس موقعہ پر خواجہ سراؤں میں سیمی،نوشی ،بشری ،گوری ،حسینہ ،نگینہ ،لیلا ،سونیا ،علیشہ سمیت درجنوں خواجہ سراؤں نے دینہ مین چوک میں احتجاجی دھرنہ دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ندیم نامی خواجہ سراء جو کے ہماری عزتوں کے ساتھ کھیلتا ہے اور آئے روز تنگ کرتا ہے جس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، ہمیں اس سے خطرہ ہے اسی طرح انھوں نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ ان کا روزگار ساؤنڈ سسٹم کی پابندی کی وجہ سے شدید متاثر ہے اس لیے ساؤنڈ سسٹم سے پابندی ختم کی جائے ،خواجہ سراؤں نے پر امن احتجاج اور دھرنے کے بعد اپنے مسائل میڈیاء نمائندگان کے ذریعے اعلی حکام تک پہنچانے کے بعد منتشر ہوں گے ۔

 

x

Check Also

تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون عاصمہ گرفتار

جہلم(عامر کیانی)تھانہ سول لائن پولیس کے دبنگ سب انسپکٹر راجہ سرفراز کی کاروائی بدنام زمانہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow