محکمہٴ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق، مختار علی کو 30 مئی کو جورجیا سے اغوا کیا گیا، جب کہ بعدازاں اُنھیں آذربائیجان میں اسمگلنگ اور دیگر الزامات پر گرفتار کیا گیا

صحافی مختار علی کو رہا کیا جائے، محکمہٴ خارجہ کا مطالبہ

امریکہ نے آذربائیجان کے صحافی افگن مختار علی کو 12 جنوری کو چھ برس قید کی سزا سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

محکمہٴ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق، مختار علی کو 30 مئی کو جورجیا سے اغوا کیا گیا، جب کہ بعدازاں اُنھیں آذربائیجان میں اسمگلنگ اور دیگر الزامات پر گرفتار کیا گیا، جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اِس کے پیچھے سیاسی محرکات کارفرما ہیں۔

ترجمان نے آذربائیجان کی حکومت سے مسٹر مختار علی اور تمام دیگر اسیروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا، جنھیں اپنی بنیادی آزادی کے اظہار کی پاداش میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’’ہم اغوا کے بارے میں جارجیا کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں‘‘، اور اِس بات کا اعادہ کیا کہ ’’اس معاملے کو مکمل، بروقت اور شفاف ہونا چاہیئے‘‘۔

Leave a Reply

x

Check Also

حکومتِ امریکہ کو ’شٹ ڈاؤن‘ کا خدشہ لاحق

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ سرکاری کاروبار میں جزوی خلل ’’پڑ سکتا ہے‘‘، جو 2013ء کے بعد پہلا ’شٹ ڈاؤن‘ ہوگا

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow