تھانہ ڈومیلی کے علاقہ گجرکٹاریاں میں غیرت کے نام پر بھائی اور خاتون کو قتل کرنے والا ملزم ٹیکسی ڈرائیور سمیت گرفتار

جہلم(محمد شہبازبٹ) تھانہ ڈومیلی کے علاقہ گجرکٹاریاں میں غیرت کے نام پر بھائی اور خاتون کو قتل کرنے والا ملزم ٹیکسی ڈرائیور سمیت گرفتار پستول برآمد تفصیلات کے مطابق 23دسمبر کی رات گجر کٹاریاں کے مقام پر محمد آصف نے غیرت کے نام پر اپنے حقیقی بھائی محمد عظیم اور راشدہ پروین نامی خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا ملزم ٹیکسی ڈرائیور ناصر کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا تھا تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقتولہ راشدہ پروین کے بھائی تبسم طارق کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا پولیس نے ملزم محمد آصف اور ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا ہے مدعی مقدمہ تبسم طارق نے موقف اختیار کیا تھا کہ میری ہمشیرہ راشدہ پروین زوجہ محمد کلیم اور میری بھانجی مناہل جس کی عمر ڈیڑھ ماہ ہے دس دسمبر2017ء کو گھر سے غائب ہو گئیں ہم نے اپنے طور پر تلاش کیا تقریباً چلا کہ محمد عظیم ولد محمد رشید سکنہ تھلہ میرا تحصیل سوہاوہ میری ہمشیرہ اور بھانجی کو اغوائکرکے لے گیا ہے جو کہ اپنے طور پر ہم نے عزت بچانے کیلئے عظیم کے بھائی آصف سے رابطہ جس نے ہمیں تسلی دی کہ آپ کی ہمشیرہ اور بھانجی کو واپس کروا دوں گا لیکن آصف نے اپنے بھائی اور ہماری ہمشیرہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور بھانجی مناہل کو ڈاکٹر زاہد حسین کے حوالہ کردیا ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow