قصور واقع کے خلاف جہلم میں احتجاجی مظاہرہ میونسپل کمیٹی کے دفتر سے شاندار چوک تک احتجاجی ریلی

جہلم(محمد شہبازبٹ) قصور واقع کے خلاف جہلم میں احتجاجی مظاہرہ میونسپل کمیٹی کے دفتر سے شاندار چوک تک احتجاجی ریلی ریلی میں نوجوان سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعدادمیں شرکت کی زینب تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے ملزمان کو سرے عام پھانسی دنے کا مطالبہ رپورٹ کے مطابق قصور کی بے قصور ننھی پری زینب کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرکے نعش کوڑے کے ڈھیر میں پھینکنے کے واقع کے خلاف ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی سول سوسائٹی کی طرف سے بھرپور احتجاج مظاہرہ کیاگیا احتجاج ریلی ایم ایس ایف کے رہنما ذیشان عرف شانی بٹ کے دفتر سے شروع ہوئی جس میں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف پیپل پارٹی سے وابستہ کارکنان تاجروں اور صحافی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پہلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر زینب کے قاتلوں کی گرفتاری اور سرے عام پھانسی کے مطالبات تحریر تھے شاندار چوک کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے ذیشان بٹ ملک وسیم اختر اور چوہدری سہیل نے کہاکہ زینب ہماری بیٹی ہے پوری قوم غم و غصے میں مبتلا ہے حکومت ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی طے کرے اور زینب کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے سرے عام پھانسی دی جائے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow