ننھی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل پر پوری قوم سوگ میں مبتلا ہے۔راجہ نوید اسلم

جہلم(محمد شہبازبٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ نوید اسلم نے کہاہے کہ قصور میں ننھی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل پر پوری قوم سوگ میں مبتلا ہے ایسے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جب کہ پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے انصاف مانگنے والوں پر گولیاں برساتی ہے عمران خان طاہر القادری سمیت تمام سیاسی قائدین زینب واقع پر سیاسی دکانداری نہ چمکائیں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی طے کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتجاج مظاہرہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا راجہ نوید اسلم نے کہاکہ زینب قوم کی بیٹی تھی معصوم بچوں پر ظلم و ستم کرنے اور درندگی کا نشانہ بنانے والے کسی معافی اور رعایت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کو سرے عام پھانسی دی جانے چاہئے۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow