جہلم سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر و ملحقہ علاقوں میں مچھلی کی فروخت میں بے پناہ اضافہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید اکرم حسین شاہ)جہلم سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر و ملحقہ علاقوں میں مچھلی کی فروخت میں بے پناہ اضافہ، سٹالو ں اور دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھنے لگا تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں سردی بڑھتے ہی شہریوں نے مچھلی کی خریداری کے سلسلے میں دکانوں کا رخ کرنا شروع کر رکھا ہے ۔اس سلسلے میں جہلم ریور روڈ ، سول ہسپتال روڈ، پل دریائے جہلم پر واقع سٹالوں پر مختلف اقسام کی مچھلیاں فروخت کا کام زور و شور کے ساتھ جاری ہے شہریوں کی بڑی تعداد ان سٹالوں پر جا کر دریائی اور فارمی مچھلی کی خریداری کرتے دکھائی دیتے ہیں ان سٹالو ں پر زیادہ تر فروخت ہونے والی مچھلیوں میں راہو، سنگھاڑا، سلور ، توا، ملہی، ڈبرا، چڑااور گلفام جیسی مچھلیاں دستیاب ہیں۔ دریائے جہلم کے دونوں اطراف مچھلی فروخت کرنے والو ں کے تقریباً درجنوں کے قریب سٹالز لگے ہوئے ہیں جہاں پر یہ مچھلیاں دستیاب ہیں مچھلی کی خریداری کے لئے زیادہ تر لوگ جوبلی گھاٹ ریور روڈ پر آتے ہیں ان سٹالوں پر مچھلی کی فی کلو قیمت اڑھائی سو سے لے کر15سو روپے تک وصول کی جاتی ہے ان سٹالوں کے ساتھ ساتھ فرائی مچھلی کے سٹال بھی موجود ہیں جہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد فرائی مچھلی سے لطف اندوز ہونے کے لئے آتی ہے۔ جو کہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں تاہم مچھلی کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی فرائی مچھلی کی خریداری سے قاصر ہے اس سلسلہ میں جہلم کے رہائشی ، محمد صائم ، محمد صارم، محمد طحہ، محمد توحید، محمد عمران ، محمد منور، محمد انور، آیان ، سبحان و دیگر افراد نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دریائے جہلم کے کنارے اور اندرون شہر میں واقع مچھلی کے سٹالوں سے ہم اپنے گھر کے لئے مچھلی کی خریداری کیلئے آئے ہیں یہ مچھلی دریا کی ہوتی ہے جو کہ ہمیں بے حد پسند ہے یہاں پر مختلف اقسام کی مچھلیاں عام مل جاتی ہیں جس کے لئے ہم ان سٹالوں کا رخ اختیار کرتے ہیں۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow