جہلم کے تھانے دکانداریاں بن گئے ، تھانوں میں نوٹوں کی چمک اور سفارش کاراج

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)وزیر اعلیٰ پنجاب کا تھانہ کلچر کی تبدیلی کا دعویٰ خواب بن کر رہ گیا، جہلم کے تھانے دکانداریاں بن گئے ، تھانوں میں نوٹوں کی چمک اور سفارش کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا، تھانوں کی پولیس نے مقدمات کے الگ الگ نرخ مقررکررکھے ہیں ، جس کے باعث غریب شہریوں کو انصاف نہیں ملتا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی سفارشات پر انچارج ، تفتیشی افسران اور محرروں کو تعینات کیا جاتا ہے تھانوں میں شام اور رات کے اوقات میں فریقین کو طلب کرکے مک مکا کیا اور کروایا جاتا ہے ، تھانوں میں بااثر سیاسی شخصیت اور ان کے کارندوں کی مداخلت غریبوں کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ، زرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام شام کے وقت تھانوں کا دورہ کریں تو اصل حقائق منظر عام پر آسکتے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانہ کلچر کی تبدیلی کا متعدد بار بے بنیاد دعویٰ کیا اور چند سال قبل پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں تقریباً دوگنا اضافہ بھی کیا گیا، مگر اس کے باوجود تھانہ کلچر اور نہ ہی پولیس میں تبدیلی آسکی ،اور پولیس کے نجی ٹارچرز سیلوں کا بھی زرائع نے انکشاف کیا ہے جہاں شہریوں کو حبس بیجا میں رکھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے ، تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کئے جانے کے باوجود تھانوں کی پولیس مال بناؤ پروگرام پر گامزن ہے ، یہی وجہ ہے کہ ظلم وزیادتی کا شکار ہونیوالے غریب لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تو وہ سڑکوں پر آجاتے ہیں ، پولیس حراست میں شہریوں پر ہونیوالے تشدد سے ہلاکتوں کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیںِ اور ضلع بھر کے تقریباً 11 تھانوں کی پولیس نے مقدمات کے اندراج و اخراج ، رٹ پٹیشن پر مقدمہ اور اس کی پٹیشن کو خارج کرنے کے بھی نرخ مقرر کر رکھے ہیں ، جوئے ، منشیات فروشی اور فحاشی کے اڈوں سے منتھلیاں وصولی کی جانے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں ، شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ شام کے اوقات میں بغیر اطلاع کے تھانوں کے دورے کریں تاکہ انہیں اصل حقائق معلوم ہو سکیں ۔تھانوں میں عرصہ دراز سے تعینات پولیس اہلکاروں نے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ راہ و رسم قائم کر رکھی ہیں، جو جرائم پیشہ عناصر اور افسران کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں ، اس طرح اہلکار خود بھی اور متعلقہ افسران بھی موجیں کرتے ہیں ۔

x

Check Also

جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ڈے ٹورنامنٹ کاانعقاد

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم اورگجرات سے تعلق رکھنے والے کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی زیرسرپرستی ون ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow