حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ

جہلم(چوہدری عابد محمود +سیدمظہر عباس)حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں ضرورت کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ ،جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں بستروں و طبی ماہرین و دیگر عملہ کی تفصیلات طلب کر لی گئیں ، محکمہ صحت کے زرائع سے معلوم ہواہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالہ کے لئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں سے بستروں کی تعداد ، طبی ماہرین ،پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسز سمیت دیگر عملہ اور لیبارٹریوں کی صورتحال کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، ہسپتالوں کی انتظامیہ کو فوری فہرستوں کی تیاری ، علاج کے لئے آنے والے مریضوں کی تعداد اور طبی ماہرین و عملہ کی کمی کی تفصیلات فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے تفصیلات کی روشنی میں اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سمیت تحصیلوں میں قائم ہسپتالوں میں کتنے مریض روزانہ کی بنیاد پر آرہے ہیں اور ، شعبہ سرجری ، آرتھوپیڈز اور گائنی میں بستروں کی فراہمی اور آپریشن کے لئے کئی ہفتے اور ماہ بعد کی تاریخیں ملنے
اور طبی ماہرین کی قلت کے باعث مریضوں کی شکایات میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے ۔

Leave a Reply

x

Check Also

دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا

  دینہ (امجدسیٹھی)دینہ کے نواحی علاقہ میں پولیس نے دورانِ گشت ملزم سے 30بور پسٹل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow